نئی آڈٹ رپورٹ کے باعث پی آئی اے کی نجکاری ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری ستمبرتک موخر کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی نئی آڈٹ رپورٹ کی وجہ سے موخر کی گئی، بولی دہندگان نے بزنس ماڈل جمع کروانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بولی دہندگان برطانیہ اور یورپ کے لیے فلائٹس پر پابندی سے متعلق وضاحت چاہتے ہیں، اس کے علاوہ بولی دہندگان پی آئی اے جہازوں کی لیز معاہدوں کا بھی تفصیلی مطالعہ چاہتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق واضح رہے کہ پی آئی اے خریدنے میں 6 بزنس گروپوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 بھنور سے نہ نکل سکے توپی ٹی آئی سمیت سبھی ڈوبیں گے:خواجہ سعدرفیق

Tue Jul 23 , 2024
لاہور(پی پی آئی) مسلم لیگ رہنما خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ اختلاف اور دشمنی میں بہت فرق ہے، پی ٹی آئی نے کنگز پارٹی بننے کیلئے سب کو واپس ماضی میں لا کھڑا کیا۔مسلم لیگ رہنما خواجہ سعدرفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر ایک بیان میں […]