متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حالات کا تقاضا ہے کہ مل جل کر پاکستان کو آگے بڑھایا جائے: چودھری شجاعت

اسلام آباد(پی پی آئی)مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تمام سیاستدان ذاتی مفادات اور تعصبات کو ترک کر کے قومی مفادات کو ترجیح دیں۔ چودھری شجاعت حسین نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو سوچنا چاہیے کہ جب سے نئی پارلیمنٹ وجود میں آئی ہے، ارکان پارلیمنٹ نے کتنی مرتبہ قومی یکجہتی اور اتفاق رائے کے لئے پارلیمان میں بات کی ہے اور قومی یکجہتی کے لئے کیا کردار ادا کیا ہے، حالات کا تقاضا ہے کہ مل جل کر پاکستان کو آگے بڑھایا جائے۔ ایسا ماحول بنایا جائے کہ ملک مین آئین وقانون کی بالادستی ہونی چاہیئے اور ون پوائنٹ ایجنڈا قومی اتفاق رائے ہونا چاہیئے اور تمام سیاستدان مل کر اس پر اپنا کردارادا کریں۔