متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ماں بہن بیٹی کا عزت وقار خوب جانتے ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ میں دادا مرحوم کے ساتھ سیاسی مہم کے لیے خیبرپختونخوا گیا تھا، میرا پختون ثقافت کے ساتھ پہلا تجربہ تھا، ہمیں بہت عزت دی، یہ روایات کئی صدیوں پر مشتمل ہے، ماں بہن بیٹی کا عزت وقار خوب جانتے ہیں۔  پی پی آئی کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات کا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا جب ایک وزیر اعلیٰ اسٹیج پر کھڑا ہو کر ایک خاتون کو للکارے اور دہشت گردوں سے ڈرے، چلو بھر پانی ہوتا اور تھوڑی سی شرم ہوتی تو ڈوب مرتے، جب آپ اندر سے کھوکھلے ہوتے ہو تب ہی ایسی گفتگو کرتے ہو۔