پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نا مور کلاسیکل سنگر استاد امانت علی خان کی برسی منائی گئی

کراچی(پی پی آئی) انشاجی اٹھو، اب کوچ کرو جیسی لافانی غزل کے گائیک نا مور کلاسیکل و سنگر اور پٹیالہ گھرانے کے استاد امانت علی خان کی برسی منائی گئی۔ شام چوراسی ہوشیار پور پنجاب کے پٹیالہ گھرانہ سے تعلق رکھنے والیاستاد امانت علی خان تقسیم برصغیر کے بعد پاکستان آئے اور  ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔اپنی شاندار خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعزاز کرنے والے استاد امانت علی خان جنہوں نے گائیکی کی تربیت اپنے والد سے حاصل کر کے روح کو لبھانے والے نغمات و غزلیں گائیں جن میں اے وطن پیارے وطن، انشاجی اٹھو زبان زد عام ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق  استاد امانت علی خان 17ستمبر 1974کو 52برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔