ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی وومن چیمبر ملیر کے انتخابات میں تسنیم حامد صدر، شیزا فاروقی سینئر نائب صدر، مہوش کیانی نائب صدر منتخب

کراچی(پی پی آئی)کراچی وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملیر(کے ڈبلیو سی سی آئی ملیر) کے سالانہ انتخابات برائے 2024-26 میں تسنیم حامد صدر جبکہ شیزا فاروقی سینئر نائب صدر اور مہوش کیانی نائب صدر منتخب ہوگئی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق سالانہ اجلاس عام میں کے ڈبلیو سی سی ا?ئی ملیر کی بانی صدر، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی، نازلی عابد نثار نے نومنتخب عہدیداروں اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے 15 اراکین سے حلف لیا۔۔اجلاس عام میں کے ڈبلیو سی سی آئی ملیر کے سرپرست اعلیٰ عابد نثار، مہمان خصوصی سارک وومن چیمبر کی چیئرپرسن حنا منصب خان، ڈرماٹولوجسٹ زرنا واحد، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی شبیر منشاسابق نائب صدر ایف پی سی سی ا?ئی عدیل صدیقی، پارلیمانی سیکرٹری انوائرمنٹ، یوتھ اینڈ اسپورٹس یوسف بلوچ، کلکٹر کسٹم نائمہ بتول، ماہر نفسیات فائزہ اسلم، پی پی انفارمیشن سیکرٹری حیدرآباد ندیم جتوئی، سابق سینئر نائب صدر افضالہ شاہین، سابق نائب صدر یاسمین عارف و دیگر بھی شریک ہوئے۔