ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کسی بھی قسم کی سپر عدالت ناقابل قبول حکومت اور اتحادیوں کا کردار منفی:عمر ایوب

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی سپر عدالت ناقابل قبول ہے۔پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ اگر یہ بل پاس ہو جاتا تو ملک میں مارشل لا لگ جاتا، یہ تمام لوگ کٹھ پتلیوں کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خصوصی کمیٹی میں حکومتی عہدیداروں اور ان کے اتحادیوں کا منفی کردار رہا ہے، اعظم نذیر تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی مسودے کے بارے میں پتہ نہیں پی پی آئی کے مطابق  عمر ایوب نے کہا کہ ہمیں بھی کسی قسم کا مسودہ نہیں دیا گیا، تمام تر صورتحال میں فضل الرحمٰن نے مثبت کردار ادا کیا جو قابلِ تحسین ہے، ایسی کوئی مزید ترمیم آئی تو اس کا پارلیمنٹ میں مقابلہ کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ لاہور کا جلسہ ہر صورت ہو گا، کارکن تیاری کریں یہ جلسہ ہو کر رہے گا۔