لاہور جلسہ سے قبل پی ٹی آئی کے مزید 5 رہنما نظربند

لاہور(پی پی آئی)لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسہ کی تیاریاں عروج پر ہیں  دوسری طرف لاہور پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی کے 42 رہنماؤں اور کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات جاری کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحریک انصاف کے مزید 5 رہنماؤں اور کارکنوں کے نظر بندی کے احکامات جاری کر دیے۔ پی پی آئی کے مطابق  یاسرگیلانی،ملک افضل، فضل خان، عامر گیلانی اور فضل داد خان کی نظر بندی کے آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔پانچوں افراد کو30 دن کیلئیکوٹ لکھپت جیل میں نظر بند کیا جائے۔ اس سے قبل غلام محی الدین دیوان کے نظر بندی آرڈرجاری کئے جاچکے ہیں۔ پولیس اب تک 50 سے زائد کارکنوں کو حراست میں بھی لے چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 12 خوارج ہلاک،پاک فوج کے 6 بہادر جوان بھی شہید

Fri Sep 20 , 2024
شمالی / جنوبی وزیرستان(پی پی آئی) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کے اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 12 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 6 بہادر جوان بھی شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی اور […]