‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر،ساڑھے 3 ہزار روپے کا اضافہ

کراچی(پی پی آئی)پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 3 ہزار 500 اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 35 ڈالر فی اونس اضافہ کے بعد سونے کی قیمت 2 ہزار 612 ڈالر تک پہنچ گئی،پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار ہوگئی،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار ایک روپے کا اضافے سے 2 لاکھ 33 ہزار 196 روپے تک پہنچ گئی۔ خیال رہے کہ رواں سال یکم جنوری کو فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 700 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 88 ہزار 357 روپے تھی جب کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار 82 ڈالر تھی،رواں سال روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ نہیں ہوا لیکن اس کے باوجود فی تولہ سونے کی قیمت میں 52 ہزار 300 اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 44 ہزار 939 روپے کا اضافہ ہوا جب کہ اسی مدت میں عالمی مارکیٹ میں بھی 530 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا۔ پی پی آئی کے مطابق  آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد نے کہا کہ غزہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں کمی سے سونے کے بین الاقوامی نرخوں پر اضافی دباؤ پڑ رہا ہے۔