بھارت میں 80سالہ خاتون اجتماعی زیادتی کا نشانہ

نئی دہلی(پی پی آئی) بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں اوران واقعات میں روز بروز اضافہ دیکھا جارہاہے جبکہ مودی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حیدرآباد شہرکے مضافاتی علاقے میڑچل میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیاجہاں 80سالہ خاتون کو 36سالہ وینکٹ راؤ اور اس کے دو ساتھیوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی خبر پھیلتے ہی مقامی افراد نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، اس کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے، جبکہ خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اس سے قبل بھارتی شہر اجین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص کو سڑک کنارے ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔حیرت انگیز طور پر دن دیہاڑے سڑک کنارے ہونے والے اس واقعے کے دوران لوگ ملزم کو پکڑنے کے بجائے ویڈیو بنانے میں مصروف رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بھارت:ہندو انتہا پسندوں کا شملہ میں واقع مسجد کو منہدم کرنے کامطالبہ

Sun Sep 22 , 2024
نئی دہلی)پی پی آئی):بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے دارلحکومت شملہ میں واقع ایک اورمسجد ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئی ہے اوربی جے پی نے کسمپٹی کے علاقے کی مسجد کو منہدم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی جے پی کے رہنما راکیش شرما اور کونسلر رچنا شرما […]