کراچی (پی پی آئی)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی آئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی ہفتہ واررپورٹ کے مطابق ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1497روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.74فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1508روپے تھی۔اعداد وشمار کے مطابق اسی طرح ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1392 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.12فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1393روپے ریکارڈکی گئی تھی۔پی پی آئی کے مطابق کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1340روپے ریکارڈ کی گئی۔
Next Post
ملک میں ٹیکس ریٹرن کی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر 100 فیصد اضافہ
Mon Sep 30 , 2024
کراچی (پی پی آئی)ٹیکس ریٹرن کی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر 16 لاکھ 69 ہزار سے زیادہ اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ٹیکس ریٹرن کی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ملک بھر میں پچھلے سال کی نسبت دگنے لوگوں نے ٹیکس ریٹرن فائل کیا، ٹیکس […]
