کراچی(پی پی آئی) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ 12مارچ 1949ئمیں ”قرار داد مقاصد“نے ہماری سمت کا تعین کیا اس قرار داد کے ذریعہ طے کر دیا گیا تھا کہ پاکستان کی بنیاد اسلامی جمہوریت و نظریات پر ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”قرار داد مقاصد” کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریب بعنوان”نشان لیاقت“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ قرار داد مقاصد میں انصاف، مساوات، بنیادی حقوق کے تحفظ یقینی بنایا گیا اس کے اثرات ہماری اجتماعی زندگی پر بھی نمایاں دیکھے جاسکتے ہیں۔ گورنرسندھ نے ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر قائد ملت لیاقت علی خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر ایک کو مذہبی، سماجی، معاشرتی آزادی حاصل ہے اور موجودہ قیادت، بانیان پاکستان کے افکار کے مطابق اس کی بھرپور آبیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر پاکستان کو عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں مقام دلا کر رہیں گے۔
Next Post
پاک امریکہ تعلقات کی مضبوطی کیلئے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا کردار اداکریں،رضوان سعید شیخ
Wed Oct 2 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)پاک فوج کی جانب سے ضلع قصور کے مضافاتی علاقے کنگن پور میں گاؤں کے باسیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔متعدد ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف نے صبح سے شام تک مریضوں کو مفت علاج معالجے کی […]
