ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، وہ اسی منصوبے پر عمل پیرا ہیں، فیصل واوڈا

 اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، وہ اسی منصوبے پر عمل پیرا ہیں، عمران خان غریب کے بچوں کی زندگیوں سے نہ کھیلیں۔پی پی آئی کے مطابق   اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان میں ایس سی او کا اجلاس ہونے جارہا ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔بانی پی ٹی آئی آزادی کی بات کرتے ہیں تو پہلے اپنے بیٹوں کو یہاں بلائیں،، بانی پی ٹی آئی جگری دوست نعیم الحق کی وفات پر بھی نہ گئے۔سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ میں نے پی ٹی آئی پر خون پسینہ پیسہ سب کچھ لگایا، میری والدہ کا انتقال ہوا تو تمسخر اڑایا گیا،فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ قانون ریڈزون میں آنے سے منع کررہا ہے آپ کہتے ہو ڈی چوک آئیں گے، ریڈ زون میں اس لئے آنا چاہتے ہیں تاکہ لڑائی ہو، بانی پی ٹی آئی کو پہلے بھی روکا آج بھی روک رہا ہوں، آپ پنجابی اور پٹھانوں کی لڑائی کرانا چاہتے ہیں، لاشوں کا انتظار کررہے ہیں اس دوران تیسرا بندہ فائدہ نہ اٹھالے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے فیض حمید سے متعلق بولنے پر تکالیف اٹھائی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے فیض حمید کو آرمی چیف بنانا تھا، فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تھا تو اس وقت کہا تھا غلط کررہے ہیں فیصل واوڈا نے کہا کہ بدمعاشی اور غنڈہ گردی کی سیاست کرنی ہے تو پھر دیکھ لیتے ہیں، ریاست، سیاست اور حکومت کی بھی ایک حدود ہے، میں پھرکہہ رہا ہوں بڑھکیں مارنے سے کوئی فائدہ نہیں، سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آپ جان کرغیرقانونی کام کرنے جارہے ہیں تاکہ حالات خراب ہوں، میں موجودہ حکومت کا فین نہیں ہوں، مینڈیٹ کی بات کریں تو 2018 میں ہم نے چوری کیا آج یہاں ہوگیا، وقت پر پرامن احتجاج آپ کا حق ہے، میرے گھر میت ہو آپ ڈھول باجے لائیں تو جوتے ہی کھائیں گے، پارٹی چھوڑ گیا یا نکالا گیا ہوں تومیری زندگی تو ختم نہیں ہوگئی۔، یہ جس راستے جارہے ہیں اپنے سیاسی کفن پر آخری کیل ٹھونک رہے ہیں، ریاست کی رٹ چیلنج کریں گے یا کرنے چاہتے ہیں تو چیپٹر کلوز ہے۔