ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیپرا نے بجلی کمپنیوں پر عائد جرمانوں کی رقم صارفین کو دینے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد(پی پی آئی)کے الیکٹرک کی بجلی کے فی یونٹ نرخ بڑھانے کی درخواست پر سماعت جماعت اسلامی کے نمائندے نے کہا کہ کے الیکٹرک نے مہنگی بجلی بنانے کی روایت کو قائم رکھا ہے، کے الیکٹرک کا جنریشن کا لائسنس کینسل کیا جائے تاکہ بجلی سستی مل سکے انڈسٹریز کے نمائندے کا کہنا تھا کہ صنعتوں میں بجلی کھپت میں کمی کی وجہ کے الیکٹرک کی مہنگی بجلی ہے، کے الیکٹرک صارفین کی شکایات اور درخواستوں کو بھی سیریس نہیں لیتی۔ پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر صارفین کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے جو ادائگیاں کرنی ہیں اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔نیپرا ممبر نے کہا کہ بجلی کمپنیوں کو جو جرمانے کیئے جاتے ہیں وہ حکومت کے پاس جاتے ہیں، نیپرا جرمانے کی رقم صارفین کو پاس کرنے کیلئے غور کر رہا ہے، کوشش ہے جرمانے کی رقم صارفین کو واپس کی جائے۔