اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد(پی پی آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت کی، وکلا عثمان ریاض گل، فیصل چودھری اور خالد یوسف عدالت پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکیل فیصل چودھری نے موقف اپنایا کہ ملزمان کی حاضری کیلئے ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم دیا جائے، 3 اکتوبر کے بعد سے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے وکلاکی ملاقات نہیں ہو سکی۔ وکیل فیصل چودھری نے مزید کہا کہ یہ بھی دیکھنا چاہتے ہیں کہ ملزمان کس حالت میں ہیں، ویڈیو لنک ممکن نہیں تو ملزمان کی عدالت پروڈکشن کے احکامات جاری کیے جائیں۔ جج ناصر جاوید رانا نے استفسار کیا کہ ویڈیو لنک صرف ایک سماعت کیلئے کرنا چاہتے یا تمام سماعتیں ویڈیو لنک کے ذریعے کرنا چاہتے ہیں؟ ویڈیو لنک پر سماعت چاہتے ہیں تو تحریری درخواست دے دیں۔ بعدازاں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔