جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

متحدہ قومی موومنٹ کے سابق وزیر طاہر کھوکھر کی

اسلام آباد(پی پی آئی)متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن اسمبلی وسابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے پاسبان وطن پاکستان  کے چیئر مین  شیخ مختار احمد اعوان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات  کی جس میں مقبوضہ کشمیرکے عوام سے یکجہتی کا اظہارکیا گیا۔شیخ مختار احمد اعوان  نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے عوام بہادر  ہیں جو بھارت سرکار کی بندوق کے سائے میں اپنی جد جہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور بھارت سرکارکے آگے جھکے نہیں بلکہ ڈٹ کر کھڑے ہیں مقبوضہ کشمیرکے عوام کی قربانیاں لازوال ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر تحریک کو زندہ رکھا ہوا ہے طاہرکھوکھر نے کہا کہ کشمیریوں کا کوئی گھر ایسا نہیں ہے جس نے تحریک آزادی کشمیر میں جان نہ دی ہو کشمیری عوام کو بھارت نے بندوق کے زورپرقبضہ رکھا ہوا ہے وہ طاقت کے زورپرکشمیریوں کو دبانا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو اس وقت مخلص، محنتی اور عملی طور پر سرگرم کارکنوں کی سخت ضرورت ہے جو ریاست اور عوام کی خدمت کو ترجیح دیں۔انہوں نے طاہر کھوکھر کو پاسبان وطن پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔