ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انسانی اسمگلروں کو گرفتار, اس کام کو روکا جائے، وزیراعظم سے بات کروں گا، گورنر پنجاب

منڈی بہااالدین23جنوری (پی پی آئی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے منڈی بہااالدین میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ  پھالیہ میں یونیورسٹی آف گجرات کیمپس کے قیام کیلئے پوری کوشش کروں گا۔ گورنر پنجاب نے کشتی حادثے میں مرنے والوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے کشتی سے یورپ جانے والے نوجوان کی موت افسوسناک ہے، انسانی اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کرکے انہیں نشان عبرت بنایا جائے، اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ  انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر کے اس کام کو روکا جائے اور اس سلسلے میں وزیراعظم سے بھی بات کروں گا۔۔