شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک کے میدانی علاقوں میں خاطر خواہ بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی میں اضافہ

اسلام آباد22جنوری (پی پی آئی) ملک میں بارشوں کی کمی کے باعث خشک سالی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے قومی خشک سالی مانیٹرنگ سینٹر (این ڈی ایم سی) نے ایڈوائزی میں کہا کہ میدانی علاقوں میں خاطر خواہ بارش نہ ہونے سے خشک سالی کی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے۔پی ایم ڈی کے مطابق یہ الرٹ 9 دسمبر کو جاری کردہ خشک سالی ایڈوائزری -1 کا تسلسل ہے، یکم ستمبر 2024 سے 15 جنوری 2025 تک پاکستان بھر میں معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں، بارشوں کی کمی کے باعث موسم گرما بھی جلد آنے کا امکان ہے۔یکم ستمبر سے 15 جنوری تک سندھ میں 52 فیصد اور بلوچستان میں 45 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پنجاب میں بارشوں میں 42 فیصد کمی ہوئی، کم بارشوں کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہوگئی، جن میں بارش پر منحصر علاقے بھی شامل ہیں۔پی ایم ڈی نے کہا کہ پنجاب میں پوٹھوہار کے علاقے اٹک، چکوال، راولپنڈی/ اسلام آباد، بھکر، لیہ، ملتان، راجن پور، بہاولنگر، بہاولپور، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور ڈی جی خان میں ہلکی خشک سالی دیکھی گئی۔سندھ میں بھی کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد سمیت 10 شہروں میں ہلکی خشک سالی کے آثار ہیں جبکہ بلوچستان میں اورماڑا، خاران، تربت، کیچ، پنجگور سمیت مختلف شہروں میں ہلکی خشک سالی نمودار ہوچکی ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ خشک سالی کی صورتحال مزید بگڑنے کا امکان ہے کیونکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بارش پر منحصر علاقوں میں کوئی قابل ذکر بارش کا امکان نہیں ہے۔