کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معروف صوفی بزرگ لعل شہباز قلندرؒ کا عرس 18 فروری سہون شریف میں شروع ہوگا

حیدر آباد22جنوری (پی پی آئی)معروف صوفی بزرگ  حضرت لعل شہباز قلندرؒ کا 773واں تین روزہ سالانہ عرس مبارک  18سے 20 فروری  2025 تک سہون شریف میں منعقد ہوگا۔اس سلسلے میں ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر جامشورو/ چیئرمین شہباز میلہ کمیٹی غضنفر علی قادری کی زیر صدارت منعقد ہو ا۔غضنفر علی قادری نے متعلقہ عملداروں کو ہدایت کی کہ عرس  کے موقع پر زائرین کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں۔  انہوں نے کہا کہ عرس مبارک کے دوران ملک بھر سے 20 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد متوقع ہے اس کئے سیکیورٹی ادارے   زائرین کی حفاظت میں بھرپور کردار ادا کریں.انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ عرس مبارک کے دوران ہیوی ٹریفک کے داخلے جبکہ  اڑل واہ اور دانستر واہ میں نہانے پر 144  کے تحت پابندی عائد ہوگی۔انہوں کہا کہ عرس مبارک کے دوران ملاکھڑا، سگھڑن جی کچہری، ادبی کانفرنس اور محفل موسیقی سمیت دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔انہوں نے حیسکو کو  ہدایت کی کہ سیہون شریف میں عرس  کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گریز کریں اور پہلے سے فنی خرابیوں کودرست کرلیں. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جامشورو نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ایمبولنسوں اور ادویات کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے