شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نوجوان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف خواتین کا لاڑکانہ پریس کلب پر احتجاج

 لاڑکانہ 17جنوری(پی پی آئی)بیٹے کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف متاثرہ خواتین نے لاڑکانہ پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 5 جنوری کو خاندانی تنازعے اور زمین کے مسئلے پر احمد نے اپنے ڈرائیور اور ایک نامعلوم شخص کے ساتھ مل کر میرے نوجوان بیٹے اسفند یار ڈیپر کو بیگناہ گھر میں گھس کر گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کر دیا اور فرار ہو گیالیکن پولیس نشاندہی کے باوجود ملزمان کی گرفتاری سے گریزاں ہے ضلع شھداد کوٹ کی تحصیل نصیر آباد کے گاؤں حاکم ڈیپر کی بزرگ خاتون رضیہ بیگم ڈیپر نے اپنی بیٹی دعا زہرہ، پوتی ایمن فاطمہ ڈیپر اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کے 5 جنوری کو خاندانی تنازعے اور زمین کے مسئلے پر احمدنے اپنے ڈرائیور اور ایک نامعلوم شخص کے ساتھ مل کر میرے بیٹے اسفند یار ڈیپر کو بیگناہ گھر میں گھس کر گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی ایف آئی آر میرے بیٹے ارسلان ڈیپر کی مدعیت میں گاجی کھہاوڑ تھانے میں ملزمان کے خلاف درج کی گئی، لیکن اب تک پولیس نے ایک بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔ ہم نے لاڑکانہ کے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ سے کئی بار شکایت کی، لیکن اس کے باوجود ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ مجبوراً ہمیں سڑکوں پر آنا پڑا۔ مزید یہ کہ ملزمان کی طرف سے مقدمے سے دستبردار ہونے کے لئے ہمیں مسلسل  دھمکیاں دی جا رہی ہیں، انہوں نے چیف جسٹس  آف پاکستان اور چیف ٓف آرمی اسٹاف سے مدد کی اپیل کی نیز چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صوبائی وزیر داخلہ، آئی جی سندھ پولیس، سے اپیل کی ہے مقتول کے قاتل کو گرفتار کر کے انصاف کیا جائے.۔