شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر زبیر احمدنے پی ایچ ڈی کرلی

اسلام آباد21جنوری (پی پی آئی)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ سوشیالوجی اینڈ انتھروپولوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر زبیر احمدنے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ سوشیالوجی اینڈ انتھروپولوجی کے مطابق ا ن کی پی ایچ ڈی مقالے کا عنوان  ”گلگت بلتستان پا کستان میں خودکشی کے سماجی و ثقافتی عوامل: ضلع غذر کا کیس اسٹڈی” تھا۔ ان کے پی ایچ ڈی سپروائزر ڈاکٹر محمد الیاس بھٹی تھے جبکہ ڈاکٹر سید انور اقبال شاہین اور ڈاکٹر عبد الوحید رانا ایکسٹر نل ایگزامنر تھے۔ڈاکٹر زبیراحمد کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خودکشی کیوں اور کیسے اس علاقے کا سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ڈاکٹرزبیر احمد کی تحقیق کے نتائج مختلف اسٹیک ہولڈرز جیسے پالیسی سازوں، انتھر وپولوجی کے ماہرین، نفسیات دانوں، سماجیاتی ماہرین، وبائی امراض کے ماہرین اور علم شناسی کے ماہرین کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔ یہ تحقیق خودکشی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مؤثر مداخلتوں اور حکمت عملیوں کی ترقی میں معاون ثابت ہو گی۔