ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صحت کی بنیادی سہولتوں تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں:وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد، 28 جنوری 2025(پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں صحت کی بنیادی سہولتوں تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔اسلام آباد میں قومی صحت کے امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے وفاقی دارالحکومت میں جدید خطوط پر صحت کا نظام بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں فراہم کی جانے والی صحت کی سہولتوں کا معیار پورے ملک کے لیے ایک مثالی نمونہ ہونا چاہیے۔وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس اور ریسرچ سینٹر کی تعمیر کے کام کو تیز کرنے اور میڈیکل کمپلیکس کے لیے طبی اور سرجیکل مشینری و آلات کی خریداری کے عمل کا آغاز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس عمل میں تھرڈ پارٹی آڈٹ کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی تاکہ معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس کے زیر انتظام یونیورسٹی کے قیام کی منظوری کا عمل شروع کرنے کی بھی ہدایت کی