جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنر سندھ کی درگاہ عالم شاہ بخاری کی مسجد میں نماز جمعہ، روحانی و دینی اجتماع میں شرکت

کراچی31جنوری (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پیر حسان حسیب الرحمن کے ہمراہ عالم شاہ بخاری مزار کے پہلو میں واقع عید گاہ شریف مسجد میں نماز جمعہ، روحانی و دینی اجتماع میں شرکت کی، اور علماو زائرین سے ملاقات کی۔  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عید گاہ شریف گراو نڈ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے روحانیت پر خطاب بھی کیا۔ اجتماع جمعہ میں پیر حسان حسیب الرحمن، مفتی سہیل رضا امجدی، مفتی عامر اور دیگر علماکرام سمیت 10ہزار سے زائد افراد بھی موجود تھے۔گورنر سندھ نے اجتماع جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید گاہ شریف کا تاریخی ورثہ ہماری دینی و ثقافتی شناخت کا مظہر ہے، اسلامی تعلیمات کے فروغ میں مساجد کا کردار انتہائی اہم ہے، پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لئے دین اسلام کی رہنمائی ناگزیر ہے، گورنر سندھ نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے بابرکت دن میرا نوٹیفکیشن نکلا یہ میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے، اللہ تعالیٰ جس سے چاہے کام لے سکتا ہے، انسان کی اوقات نہیں کہ وہ کسی کو کچھ دے بھی سکے، آج جو کچھ بھی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہا ہوں وہ اللہ تعالیٰ مجھ سے کر وا رہے ہیں، میری اتنی اوقات نہیں کہ کسی کو کھانا کھلا سکوں یا کسی کا مستقبل سنوار سکوں، عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جو کچھ میں کام کررہا ہوں وہ صرف اور صرف اللہ کی رضا کے لئے ہے، اس میں کوئی سیاست نہیں ہے، ہمیں مخلوق خدا کے لئے کچھ کرنا چاہئے، ہمیں اپنی کوتاہیوں کو درست کرکے پاکستان کی خدمت کرنی ہے، ہر فرد کو پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے، اللہ رب العزت نے ہماری کوتاہیوں کے باوجود اس ملک کو قائم و دائم کیا ہوا ہے، ہمارے بزرگان دین نے اسلام کی تبلیغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان پر اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے، اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، سیرت النبی پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم اپنی زندگی کو آسان اور کامیاب بنا سکتے ہیں، لہذا ایک دوسرے کی عزت کریں، احترام کریں، اور اپنے دلوں میں لوگوں کے لئے جگہ پیدا کریں، اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں، اور ساتھ ہی اپنے بھائیوں، دوستوں، رشتہ داروں، ہمسائیوں اور لوگوں کو معاف کریں تاکہ دل کو سکون حاصل ہو۔ مفتی سہیل امجدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عید گاہ شریف مسجد وہ تاریخی مسجد ہے جہاں قائداعظم محمد علی جناحؒ نے بھی نماز ادا کی، قائد اعظم کے بعد گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری وہ پہلے گورنر ہیں جو یہاں نماز ادا کرنے آئے ہیں۔عید گاہ شریف اجتماع میں گورنر سندھ نے ملک و قوم کی سلامتی و ترقی کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔علاوہ ازیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سےWFNS-2025ایجوکیشنل کورس کی بین الاقوامی فیکلٹی کے اعزاز میں گورنر ہاوس میں عشائیہ  کا اہتمام کیا گیا۔ عشائیہ میں 12 سے زائد ممالک میں  ترکیہ ، اٹلی، امریکہ، برطانیہ، سوئٹزرلینڈ، چین، جاپان، کینیا، عراق، تیونس اور پاکستان کے نیوروسرجنز نے شرکت کی۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عشائیہ سے خطاب میں عالمی نیوروسرجنز کو خراج تحسین پیش کیا، گورنر سندھ نے گورنر ہاو ¿س کراچی میں بین الاقوامی نیوروسرجنز کی شاندار میزبانی و عالمی ماہرین کی شرکت پر اظہار مسرت کرتے ہوئے پاکستان میں طبی تعلیم کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ترکیہ، اٹلی، امریکہ، برطانیہ، سوئٹزرلینڈ، چین، جاپان، کینیا، عراق اور تیونس جیسے ممالک سے طبی ماہرین کی شرکت خوش آئند ہے، طبی تحقیق اور تعلیم کے فروغ کے لیے عالمی تعاون وقت کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی عالمی طبی تعلیم و تحقیق کے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے، بین الاقوامی ماہرین کی شرکت اس کا ثبوت ہے، گورنر سندھ نے پاکستان میں نیوروسرجری کے فروغ اور عالمی معیار کی طبی سہولیات کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے۔ گورنر ہاو ¿س میں عشائیہ میں ترکیہ، اٹلی، امریکہ، برطانیہ، چین اور دیگر ممالک کے ماہرین نے پاکستانی مہمان نوازی پر اظہار تحسین کیا۔