پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بغیر کسی سپورٹ،گورنرہاوس کو مثالی بنا دیا، آئیں خود آکر دیکھیں۔ گورنر سندھ

کراچی30جنوری (پی پی آئی)  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے اور بہتر مستقبل کے لئے حاصل کیا تھا۔ آرمی چیف نے معیشت کے استحکام کے لئے ایس آئی ایف سی منصوبہ بنایاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہا?س میں یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے 70رکنی وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنرسندھ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر تنقید کا حاصل کچھ بھی نہیں،اس سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہا?س کو مثا لی بنایا آئیں خود دیکھیں۔اس وقت گورنر ہا?س میں بغیر کسی سپورٹ سے 50 ہزار نوجوان آئی ٹی کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ لاکھوں راشن بیگز مستحقین میں تقسیم کر چکے، آج گورنر ہا?س کے دروازے عام آدمی کے لئے کھلے ہوئے ہیں یہاں امید کی گھنٹی پر لوگوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کیا جا تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوچنے اور عزم سے ملک کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ذخائر کے چوتھائی حصہ سے ملکی قرض ختم کیا جا سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر کی ترقی میں 60فیصد کردار پاکستانیوں کا ہے۔