اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسٹیورٹ اینڈ اسٹیون سن نے نئے چیف ایگزیکٹو کا تقرر کردیا

ہیوسٹن، 9 نومبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– اسٹیورٹ اینڈ اسٹیونسن ایل ایل سی اپنے چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن کی حیثیت سے انتھونی جیمز ڈیوس کے تقرری کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے، جس کا اطلاق یکم فروری 2016ء سے ہوگا۔

Stewart & Stevenson is a leading provider of specialized equipment and aftermarket parts and service to the global oil & gas and other industries. For more information, visit www.stewartandstevenson.com.

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20151109/285551LOGO

ادارے کے ایگزیکٹو چیئرمین ہوشانگ انساری نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ “ہمیں خوشی ہے کہ ٹونی ڈیوس ایک بہت خصوصی اہمیت کے حامل وقت پر ہماری انتہائی تجربہ کار اور وقف سینئر ایگزیکٹو کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ایک مضبوط فرد میزان اور بروقت اخراجات کو روکنے اور پیداوار کو بہتر بنانے کے منصوبوں نے ہمارے ادارے کے لیے صنعتوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنایا ہے تاکہ ہم ان کی خدمت کریں اور مستقبل میں درپیش مواقع کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ ٹونی کا وسیع بین الاقوامی تجربہ اور بیش قیمت معلومات ان مقاصد کے تعاقب میں ہمارے لیے انتہائی مبارک اضافے ہوں گے۔”

جناب ڈیوس سینئر ایگزیکٹو عہدوں پر خدمات انجام دینے اور عالمی منظرنامے پر تقسیم کے متنوع علاقوں میں نمایاں اور وسیع تجربہ رکھتے ہی، جو ادارے کا مرکزی کاروبار ہے۔

سنگاپور میں صدر دفاتر کے ساتھ جناب ڈیوس رولس-رائس پاور سسٹمز کے عالمی نیٹ ورک و مارکیٹنگ آپریشنز کی قیادت کر چکے ہیں اور اس کے ایشیا-بحرالکاہل مرکز کے لیے کارپوریٹ صدر کی خدمات انجام دی ہیں۔ وہ رولس-رائس مرین میں مختلف دیگر عہدے بھی رکھ چکے ہیں جن میں ایگزیکٹو نائب صدر برائے بزنس ڈیولپمنٹ، ایگزیکٹو نائب صدر برائے کمرشل افیئرز اور اس سے قبل رولس-رائس انٹرنیشنل میں سی ای او اور آسٹریلیا و نیوزی لینڈ کے لیے علاقائی ڈائریکٹر کے عہدے شامل ہیں۔

جناب انساری نے کہا کہ “جناب ڈیوس ہیوسٹن، ٹیکساس میں مقیم ہوں گے اور جناب جان سمنز جو ادارے کے چیف فنانشل آفیسر اور سی ای او کی حیثیت سے زبردست خدمات کا پس منظر رکھتے ہیں، کو اب مالی معاملات کے لیے نائب چیئرمین کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔”

54 سالہ جناب ڈیوس یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز سے بیچلر آف انجینئرنگ اور مونٹیری، کیلیفورنیا میں یو ایس نیول پوسٹ گریجویٹ اسکول سے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرز کی سند رکھتے ہیں۔ وہ آسٹریلین انسٹیٹیوٹ آف کمپنی ڈائریکٹرز اور ملبورن بزنس اسکول کے ایڈوانسڈ مینجمنٹ پروگرام کے گریجویٹ ہیں۔ وہ شاہی آسٹریلوی بحریہ میں کمانڈر رہ چکے ہیں اور رائل ایروناٹیکل سوسائٹی کے فیلو ہیں۔

اسٹیورٹ اینڈ اسٹیونسن تیل و گیس اور دیگر عالمی صنعتوں کے لیے خصوصی آلات اور بعد از مارکیٹ پرزے اور خدمات فراہم کرنے والا معروف ادارہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے www.stewartandstevenson.com ملاحظہ کیجیے۔

رابطہ: کرس آرچی
دفتر برائے چیئرمین
1-713-751-2772+