ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 4گرفتار، 21 لاکھ روپے جرمانہ,6 دکانیں سربمہر

کراچی10فروری (پی پی آئی)کراچی انتظامیہ نے گراں فروشی کے خلاف جاری مہم کے دوران گزشتہ ہفتے کے دوران 21 لاکھ 86 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے چار گراں فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ایک اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز اور بیورو اف سپلائی کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں کے نفاذ اور گراں فروشی کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنرز نے اپنے متعلقہ اضلاع میں گراں فروشی کے خلاف اقدامات اور سرکاری نرخ پر اشیاکی فراہمی کی کوششوں سے اجلاس کو آگاہ کیا۔برییفنگ میں بتایا گیا کہ چار گراں فروش گرفتار کیے گئے اور چھ دکانیں سربمہر کی گئیں۔ کمشنر کراچی نے ہدایت دی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز گراں فروشوں کے خلاف مہم جاری رکھیں اور سرکاری نرخوں کا نفاذ یقینی بنائیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر مجسٹریٹ ہفتے میں کم از کم دو مارکیٹوں یا بازاروں میں ایک گھنٹہ موجود رہے گا اور سرکاری نرخ پر اشیا کی فروخت کو یقینی بنائے گا۔کراچی انتظامیہ کے ہینڈ آوٹ کے مطابق ضلع جنوبی میں 9 لاکھ 67 ہزار روپے، ضلع غربی میں 93 ہزار روپے، ضلع وسطی میں 2 لاکھ 64 ہزار، ضلع کورنگی میں 2 لاکھ 90 ہزار، شرقی میں 1 لاکھ 35 ہزار، ملیر میں 1 لاکھ 55 ہزار جبکہ ضلع کیماڑی میں 1 لاکھ 85 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق، ضلع کیماڑی میں دو گراں فروش گرفتار ہوئے اور چار دکانیں سیل کی گئیں، ضلع غربی میں دو گراں فروش گرفتار جبکہ ضلع جنوبی اور کورنگی میں ایک ایک دکان سربمہر کی گئی۔اجلاس میں ماشہ خوروں کی رجسٹریشن، سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کے مرتکب ماشہ خوروں کے خلاف کارروائی اور فروٹس و سبزیوں کی قیمتوں کی فہرست کی اشاعت کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ ماشہ خوروں کی رجسٹریشن جلد مکمل کرے اور اگلے اجلاس میں رپورٹ پیش اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون غلام مہدی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر رابعہ سید، اسسٹنٹ کمشنر جنرل حاظم بنگوار، تمام ڈپٹی کمشنرز، مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین زماں جوکھیو اور بیورو اف سپلائی کے افسران نے شرکت کی جبکہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔