سبی کے سالانہ تاریخی و ثقافتی میلہ مویشیاں واسپاں 2025 کی رنگا رنگ تقریبات شروع

سبی13فروری (پی پی آئی) سبی کے سالانہ تاریخی و ثقافتی میلہ مویشیاں واسپاں 2025 کی رنگا رنگ اور شاندار تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ یہتاریخی میلہ ہر سال موسم بہار کے آمد پر منعقد کیا جاتا ہے۔  میلے کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر میر کوہیار خان ڈومکی تھے۔ اس کے علاوہ صوبائی وزیر  سردار فیصل خان جمالی، کمشنر سبی سید زاہد شاہ، کمانڈنٹ سبی اسکاوٹس بریگیڈیئر عمر الطاف سمیت سول و انتظامی افسران اور عوام کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سردار کوہیار خان ڈومکی کو ثقافتی دستار بھی پہنائی گئی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز قاری صوفی سلیمان نقشبندی نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت ریاض ندیم احمد نیازی نے حاصل کی۔ اس موقع پر قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا سپاسنامہ اور استقبالیہ چئیرمن ضلع کونسل سردارزادہ میر بجار چاکر ڈومکی نے پیش کیا۔ صوبائی وزیر کی جانب سے گاوں تلی کو ٹاون کمیٹی کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔ اس کے علاوہ سبی میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ بیف سینٹر کے قیام کے ساتھ ساتھ سبی کی روایتی حسن و خوبصورتی کے بحالی کے لیے ماسٹر پلان تیار کرنے اور شہر کی نکاسی آب کو بہتر بنانے کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اور کمشنر سبی ڈویڑن نے مختلف مقابلوں میں حصہلینے والے بچوں، بچیوں اور دیگر شرکاء  کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات کا بھی اعلان کیا۔ بعدا ازیں مہمان خصوصی اور دیگر حکام اور مالدار بھائیوں کو یادگاری شیلڈز سے بھی نوازا گیا اس موقع پر اسٹیڈیم میں قومی پرچم اور  کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے انکے پرچم لہرائے گئے۔ ملک بھر کے علاقائی و ثقافتی رقص، گھوڑا رقص، نیزہ بازی، ہارس اینڈ کیٹل شو، رم جم شو، جمنا سٹاک اور پروگراموں نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جاپان کے سرمایہ کار سندھ کے منافع بخش مواقع سے فائدہ اٹھائیں: گورنر سندھ

Thu Feb 13 , 2025
کراچی13فروری (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جاپان کے سرمایہ کاروں کو صوبہ سندھ کے پرکشش ماحول اور منافع بخش مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ایس آئی ایف سی منصوبہ بھرپور معاونت فراہم […]