پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سوراب میں 9 مبینہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے لواحقین کا احتجاج،کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ مکران شاہراہ بلاک

کوئٹہ،28فروری (پی پی آئی) سوراب میں تحصیل زہری کے 9 مبینہ لاپتہ افراد کے لواحقین نے کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ مکران شاہراہ بلاک کردی۔ ان کا مطالبہ ہے کہ خضدار کے علاقے زہری سے لاپتہ کیے گئے افراد کو بازیاب کیا جائے۔”شاہراہوں کی بندش سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ لواحقین کے مطابق، سات افراد کو زہری، ایک کو پنجگور  اور ایک کو خضدار سے  سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے۔”مظاہرین نے اعلان کیا کہ جب تک لاپتہ افراد بازیاب نہیں ہوں گے، شاہراہیں بند رہیں گی۔ اس رپورٹ کے دوران کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ مکران شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہی۔