کراچی،یکم مارچ (پی پی آئی)سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن میں 1,856 گاڑیوں کے چالان کرکے88 ڈرائیور وں کوگرفتار کرلیا نیزروڈ چیکنگ کمیٹی نے 4,106 گاڑیوں کی جانچ کی، 195 گاڑیاں ضبط کرکے مجموعی طور پر 3,132,020 روپے کے جرمانہ عائد کئے۔لاپروا اور غفلت برتنے والی ڈرائیونگ کے 192 کیسز، بغیر روٹ پرمٹ کے چلنے والی 54 گاڑیاں پائی گئیں 49 گاڑیوں کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ موجود نہیں تھا، 26 ڈرائیور بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلاتے پائے گئے 98 گاڑیوں کی حالت انتہائی خراب پائی گئی، کارروائیوں کے دوران 64 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ مسترد کر دیئے گئے۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ روڈ سیفٹی کو یقینی بنانا اور ٹرانسپورٹ قوانین کا سختی سے نفاذ ہماری اولین ترجیح ہے، غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور ناقص گاڑیاں عوام کی جان کے لیے خطرہ ہیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رہیں گی، ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو قوانین کی پاسداری کرنی ہوگی، بصورت دیگر وہ قانونی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔
Next Post
کشمیر، گلگت بلتستان، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں، وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کی پیشگوئی
Sat Mar 1 , 2025
اسلام آباد،یکم مارچ (پی پی آئی)محکمہ موسمیات نے آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں، وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔”محکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں موسمی حالات میں تبدیلی […]
