کورنگی میں ٹرسٹ کے مقام پر ایک کثیرالمقاصد ٹینس کورٹ قائم ہوگا

پنگریو واجبات سے محروم سرکاری عملہ کا احتجاج ، غیر ادا شدہ تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ

کراچی ڈیفنس سوسائٹی بخاری سگنل کے قریب ڈالا فٹ پاتھ پر چڑھنے سے باپ جاں بحق ، بیٹا زخمی

جھنگ میں بارش کے باعث نکاسی آب کیلئے ٹیمیں فیلڈ میں الرٹ

ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفد کا رولپنڈی میں انسداد منشیات فورس ہیڈکوارٹرز کا دورہ

وزیر خزانہ کی یو ایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے نمائندوں سے واشنگٹن میں ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سوئی، ڈیرہ بگٹی، مٹیاری، کشمور، کندھ کوٹکے 15 طلباکو کراچی میں فل اسٹیک انجینئرنگ اور ڈیٹا سائنسز کی تربیت

کراچی،یکم مارچ (پی پی آئی) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے ایک منفرد ڈیجیٹل خواندگی پروگرام کی شروعات کی ہے جو پسماندہ نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس کر کے ان کی زندگیوں میں تبدیلی کا سبب بن رہا ہے۔ اس اقدام کے تحت نوجوانوں کو بین الاقوامی تنظیموں میں آن لائن ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں۔”یہ 16 ہفتوں کا پروگرام داؤد گلوبل فاؤنڈیشن اور ایکس لوپ ڈیجیٹل کے تعاون سے منعقد کیا گیا، جس میں سوئی، ڈیرہ بگٹی، مٹیاری، کشمور، کندھ کوٹ اور دولتالا کے 15 طلباکو کراچی میں فل اسٹیک انجینئرنگ اور ڈیٹا سائنسز کی تربیت دی گئی۔”پروگرام کی بڑی کامیابی یہ رہی کہ طلبا کو بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ براہ راست روزگار فراہم کیا گیا۔ یہ پروگرام پی پی ایل نے مکمل طور پر 12 ملین روپے کی لاگت سے فنڈ کیا، جس میں طلباکا سفر اور چار ماہ کی رہائش شامل تھی۔”تقریب کے دوران ایم ڈی اور سی ای او پی پی ایل، مسٹر عمران عباسی نے طلباء   میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ جی ایم شیئرڈ سروسز پی پی ایل، مسٹر محمود الحسن، سی ای او ڈی جی ایف تارا عذرا داؤد اور سی ای او ایکس لوپ ڈیجیٹل میر ناصر نے بھی طلبا کو مبارکباد دی۔”ایم ڈی پی پی ایل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے اور پسماندہ علاقوں میں معاشی مواقع پیدا کرنے کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے حقیقی تبدیلی لائی جا رہی ہے۔”ایک نمایاں کامیابی دولتالا کی ایک خاتون طالب علم کی ہے جو عالمی روزگار میں منتقل ہو گئی ہے۔ یہ اقدام پی پی ایل کے عزم کو مزید تقویت دیتا ہے کہ وہ پسماندہ علاقوں میں ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرے۔