آصف رضا قادری آل تاجران سندھ اتحاد کے سرپرست اعلیٰ مقرر

کراچی،3مارچ (پی پی آئی)آل تاجران سندھ اتحاد کی مرکزی کابینہ کے باہمی مشورے اور فیصلے کے بعد سینئر مرکزی رہنما آصف رضا قادری کو سرپرست اعلیٰ مقرر کر دیا گیا۔ اسی اجلاس میں معروف تاجر رہنما شفیع داؤد کو وائس چیئرمین اور عبدالقادر سوریہ کو مرکزی نائب صدر منتخب کیا گیا۔یہ اعلان آل تاجران سندھ اتحاد رجسٹرڈ کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین آل تاجران سندھ اتحاد محمد کاشف صابرانی اور جنرل سیکرٹری مقصود فراز سمیت مرکزی کابینہ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔نئی قیادت کے انتخاب کے بعد تنظیم نے تاجر برادری کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے مزید اقدامات کا عزم ظاہر کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ریکوڈک مائننگ کمپنی کا چاغی میں اسکالرشپ پروگرام، 15 طلبا منتخب

Mon Mar 3 , 2025
چاغی،3مارچ (پی پی آئی)ریکوڈک مائننگ کمپنی نے اپنے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری  پروگرام کے تحت ضلع چاغی میں مالی اعانت سے چلنے والے سات پرائمری اسکولوں کے مستحق اور ہونہار طلبا کے لیے  اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پسماندہ پس منظر کے طلبا کو […]