پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نوشہرو فیروز میں مقرر ہ نرخوں کی فہرستیں نمایاں طور پر آویزاں کرنے کا حکم

نوشہرو فیروز،3مارچ (پی پی آئی)ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم نے کمشنر شہید بینظیر آباد ڈویڑن ندیم احمد ابڑو کے ساتھ ویڈیو کال اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا اور ہدایات جاری کی گئیں۔یہ ہدایات کمشنر شہید بینظیر آباد ڈویڑن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہیں۔ کمشنر نے ہدایت دی کہ تمام مارکیٹوں میں دکاندار اپنی دکانوں کے سامنے انتظامیہ کی جانب سے مقرر ہ نرخوں کی فہرستیں نمایاں طور پر آویزاں کریں تاکہ شہریوں کو قیمتوں کے بارے میں واضح معلومات حاصل ہو سکیں۔کمشنر نے ہدایت کی کہ شہریوں کو سستی چینی فراہم کرنے کے لیے شوگر ملز اور انتظامیہ کے تعاون سے اسٹال لگائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر تحصیل کی سطح پر سستا رمضان بجٹ بازار قائم کیا جائے تاکہ عوام کو ضروری اشیاء   مناسب قیمت پر میسر آ سکیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز پرائس چیکنگ کو یقینی بنائیں اور گراں فروشی میں ملوث دکانداروں کے خلاف جرمانے عائد کیے جائیں۔کمشنر نے شہریوں کو سحر و افطار کے اوقات میں بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی دی۔