ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گلستان جوہر سے جعلساز گروہ کا سرغنہ گرفتار,دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے

کراچی،7مارچ (پی پی آئی)پاکستان رینجرز (سندھ) اور ایف آئی اے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گلستان جوہر سے جعلسازی اور نوسر بازی میں ملوث گروہ کے اہم ملزم ہارون لطیف مغل عرف راجہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے حساس اداروں کے جعلی لیٹرز، جعلی این او سیز، شناختی کارڈز کے جعلی ویریسز، بینکوں کے جعلی چالان اور مختلف موبائل نیٹ ورکس کی سمیں برآمد کر لی گئیں۔پاکستان رینجرز (سندھ) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ملزم جعلی ناموں سے موبائل سمز اور موبائل اکاؤنٹس بنا کر فروخت کرتا تھا۔ یہ جعلی سمز اور اکاؤنٹس حساس اداروں کے نام استعمال کرکے عام شہریوں کو دھوکہ دینے میں استعمال کیے جا رہے تھے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ حساس اداروں میں ملازمت کے جعلی لیٹرز، جعلی شناختی کارڈز، جعلی بینک چالان، مختلف اداروں کی جعلی این او سیز اور ملک بھر کی جعلی ایف آئی آرز بنانے اور فروخت کرنے میں ملوث رہا ہے۔رینجرز کے ترجمان کے مطابق، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسے عناصر کی اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ اطلاع دینے والے افراد کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔