دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا:جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی

اسلام آباد،12مارچ (پی پی آئی)جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے، مسافروں کو یرغمال بنانے اور سوشل میڈیا پر سیکیورٹی اداروں کے خلاف مہم کی مذمت کرتے ہوئے عوام سے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، جعفر ایکسپریس 380 مسافروں کے ساتھ نصیر آباد، سبی کی ملحقہ حدود میں دھادڑ کے شمال مغرب میں دریائے بولان کے قریب ریلوے سرنگ سے گزر رہی تھی جب منگل کے روز دہشت گردوں نے حملہ کیا۔جسٹس افتخار چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا اور وطن دشمن عناصر کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔انہوں نے بلوچستان کے عوام سے اپیل کی کہ وہ فرقہ واریت اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف متحد ہوں اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں۔انہوں نے بلوچستان حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہحکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی تاکہ عوام میں تحفظ کا احساس پیدا ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سائبر سنسرشپ کا عالمی دن منایا گیا، تقاریب، سیمینارز اور آن لائن مباحثوں کا اہتمام

Wed Mar 12 , 2025
پیرس،12مارچ (پی پی آئی)دنیا بھر میں بدھ کے روز سائبر سنسرشپ کا عالمی دن منایا  گیا، جس کا مقصد انٹرنیٹ پر معلومات کی آزادانہ رسائی کو یقینی بنانا ہے۔ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کی درخواست پر 12 مارچ 2008  سے اس دن کے منانے کا آغاز کیا […]