کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی نجکاری کے خلاف اوکاڑہ میں ملازمین کا احتجاج، مکمل ہڑتال

اوکاڑہ،15مارچ (پی پی آئی)ضلع اوکاڑہ میں ہیلتھ ملازمین نے نجکاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جس میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ سے ہوا اور پریس کلب تک پہنچی۔مقررین نے کہا کہ حکومت پنجاب ملازمین کو نکالنے کے لیے نجکاری جیسے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے ہیلتھ ملازمین پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر حکومت کو اپنے فیصلے واپس لینے پر مجبور کریں۔مقررین نے کہا کہ مہنگائی کے باعث پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے، ایسے میں نجکاری سے ملازمین مزید مشکلات میں گھر جائیں گے۔مظاہرین نے اپنے حقوق کے لیے نعرے لگائے۔ احتجاج کے باعث ضلع اوکاڑہ کے ڈسٹرکٹ ہسپتال، تحصیل ہسپتالوں اور بنیادی ہیلتھ یونٹس میں مکمل ہڑتال رہی، جس کی وجہ سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو مشکلات پیش آئیں۔