اسلام آباد،19مارچ (پی پی آئی)وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کی تربیت فراہم کرنے کے لیے تربیتی پروگراموں پر عملدرآمد جاری ہے۔انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں مصنوعی ذہانت کے حوالے سے ایک بریفنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی کے لیے مصنوعی ذہانت سے استفادہ ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت مصنوعی ذہانت سے متعلق سٹارٹ اپس کی حمایت کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ دانش یونیورسٹی میں اپلائیڈ سائنسز کی تعلیم دی جائے گی۔شزا فاطمہ نے کہا کہ اسلام آباد کے تمام سکولوں میں مصنوعی ذہانت کی کلاسز متعارف کرائی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر ان کلاسز کے مؤثر نفاذ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Next Post
وزیراعلیٰ سندھ اور چینی قونصل جنرل کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال
Wed Mar 19 , 2025
کراچی،19مارچ (پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کے مختلف منصوبے چین کے تعاون سے شروع کیے جا رہے ہیں وہ چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سے گفتگو کرہے تھے جنھوں نے ان سے ملاقات کی، جس میں سی پیک کے […]
