مظفرآباد،20مارچ (پی پی آئی) پاسبان وطن پاکستان ے مرکزی صدر اور سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دشمن کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔طاہر کھوکھر نے بھارت کی پاکستان میں مداخلت کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردوں کی پشت پناہی کر کے پاکستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان کی سلامتی کو یقینی بنا رہے ہیں اور ان کی یہ قربانیاں ضائع نہیں ہونے دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی پر فرض ہے کہ وہ اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہو اور دشمن کو پیغام دے کہ قوم متحد ہے۔طاہر کھوکھر نے بین الاقوامی برادری سے بھارت کی مداخلت کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے۔
Next Post
پاک، سعودیہ اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر غور،سعودی سرمایہ کاری لانے پر تبادلہ خیال
Thu Mar 20 , 2025
جدہ،20مارچ (پی پی آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور اقتصادی امور کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس کے سربراہ محمد التویجری سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر غور کیا گیا۔ […]
