اسلام آباد،25مارچ (پی پی آئی) خیبرپختونخوا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے جمعرات تک صوبے کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے بارے میں الرٹ جاری کیا ہے۔ حکام نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ الرٹ کے دوران انسانی اور مالی نقصانات سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔پی ڈی ایم اے نے موسم کے ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے افسران کو تیاری اورکوآرڈینیشن کی ہدایت کی۔ ایجنسی نے کہاکہ اس کا کنٹرول روم چوبیس گھنٹے مدد کیلئے فعال ہے۔ شہریوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 1700 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
Next Post
اسمیڈا کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے نجی شعبہ کے کردار میں اضافہ
Tue Mar 25 , 2025
اسلام آباد،25مارچ (پی پی آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی جناب ہارون اختر خان نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقیاتی اتھارٹی (SMEDA) کی تنظیم نو پر غور کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں نجی شعبے کے کردار کو بڑھانے اور پاکستان کے […]
