شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں کا ٹھٹھہ میں 6 متنازعہ کینالوں کے خلاف مظاہرہ و دھرنا

ٹھٹھہ،25مارچ (پی پی آئی)پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کی قیادت میں ٹھٹھہ میں سینکڑوں کارکنان نے چھ متنازعہ کینالوں کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔ دولہا دریا  پل پر منعقد احتجاج میں کارکنان نے سخت نعرے بازی کرتے ہوئے کینال منصوبے کو مسترد کر دیا۔احتجاجی دھرنے میں ایم این اے صادق میمن، صوبائی وزیر محمد علی ملکانی اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ بڑی تعداد میں خواتین و مرد کارکنان نے شرکت کی۔ پیپلز پارٹی نے کینال منصوبے کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا۔نثار کھوڑو نے اعلان کیا کہ دوسرے مرحلے میں سندھ بھر میں تحصیل سطح پر احتجاجی دھرنے اور مظاہرے کیے جائیں گے۔ 4 اپریل کے بعد بلاول بھٹو زرداری کینالوں کے خلاف ڈویڑن سطح پر احتجاجی جلسے کریں گے۔نثار کھوڑو نے واضح کیا کہ جب تک وفاقی حکومت چولستان کینال سمیت چھ کینالوں کے منصوبے سے دستبرداری کا اعلان نہیں کرتی، پیپلز پارٹی کی تحریک جاری رہے گی۔صادق میمن نے کہا کہ چولستان کینال کے خلاف وہاں کے مقامی لوگ بھی احتجاج کر رہے ہیں اور یہ منصوبہ وفاق کو کمزور کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی بقا کے اشو پر متحد ہونے کا وقت ہے۔صوبائی وزیر محمد علی ملکانی نے کہا کہ دریائے سندھ کا پانی چھین کر سندھ کے لوگوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے کی سازش ہو رہی ہے۔ احتجاجی دھرنے میں قرارداد منظور کرکے چولستان کینال سمیت چھ کینالوں کے منصوبے کو مسترد کیا گیا۔