کراچی،26مارچ (پی پی آئی) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کی فراہمی کے اپنے مشن میں کامیاب نہ ہوسکی، جس کے واضح ثبوت مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی صورتحال ہیں۔علامہ ساجد علی نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ جدید دور میں غلامی کے نئے انداز سامنے آئے ہیں، جہاں انفرادی سطح پر نہیں بلکہ ریاستوں کو غلامی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا سیاسی، معاشی، معاشرتی اور تہذیبی غلامی میں جکڑی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا قیام انسانی حقوق کی فراہمی اور یکساں حقوق کی فراہمی کے لیے تھا، مگر یہ اپنے مقصد میں ناکام رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افریقہ سے افغانستان تک کی صورتحال عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کے لیے کافی ہے۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا تدارک محض زبانی دعوؤں سے نہیں ہوگا، بلکہ اقوام متحدہ کو عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔
Next Post
سندھ کے باشعور عوام غداروں اور محب وطن سیاستدانوں میں فرق کو بخوبی سمجھتے ہیں: صفدر علی عباسی
Wed Mar 26 , 2025
لاڑکانہ،26مارچ (پی پی آئی) جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو سندھ کے عوام کی نفرت اور غم و غصے کا ادراک ہونا چاہیے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کو مشورہ دیا کہ اب بھی وقت ہے کہ وہ سندھ کے […]
