کوئٹہ،26مارچ (پی پی آئی)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے قائمقام امیر مولانا عبدالقادر لونی نے کہا ہے کہ بیت المقدس کی آزادی پورے عالم اسلام کی ذمہ داری ہے اور فلسطینیوں کو حق خودارادیت دینا ناگزیر ہوچکا ہے۔ انہوں نے یہ بات کوئٹہ میں ایران قونصلیٹ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔مولانا عبدالقادر لونی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود فلسطین کی آزادی ممکن نہیں ہوئی۔ انہوں نے اسلامی دنیا پر اسرائیل کے خلاف متحد ہو کر عملی مزاحمت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطے میں ناسور کی مانند ہے اور عالم اسلام کے حکمرانوں کو فلسطینیوں کی حمایت صرف زبانی نہیں بلکہ عملی طور پر کرنی چاہیے۔مولانا عبدالقادر لونی نے عالمی استعمار اور اقوام متحدہ کی منافقت کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے دنیا میں سوا ارب مسلمان سیاسی اور معاشی استحصال کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استعماری قوتوں کی سازشوں نے امت مسلمہ کو امن کے لیے ترسنے پر مجبور کر دیا ہے۔
Next Post
بلوچستان میں آج سے ٹرین سروس بحال،مسافر ٹرینوں کی تعداد3 سے بڑھا کر9کر دی گئی
Wed Mar 26 , 2025
اسلام آباد،26مارچ (پی پی آئی)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بدھ کے روز بلوچستان میں 27 مارچ سے ٹرین سروس بحال کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس 27 مارچ کو پشاور سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگی اور 28 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور واپس آئے […]
