خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈاؤن سنڈروم کے شکار بچوں کو خصوصی توجہ اور نگہداشت ملنی چاہیے: سید مراد علی شاہ

کراچی،21مارچ (پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ورلڈ ڈاؤن سنڈروم ڈے کے موقع پر ڈاؤن سنڈروم سے متاثرہ افراد کی فلاح و بہبود اور ان کی معاشرتی شمولیت کے لیے حکومت سندھ کے عزم کو دہرایا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈاؤن سنڈروم کے شکار بچوں کو خصوصی توجہ اور نگہداشت ملنی چاہیے۔ ان افراد کو برابری کے مواقع فراہم کرنا ایک ذمے دار معاشرے کی علامت ہے۔وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ سندھ حکومت ڈاؤن سنڈروم سے متاثرہ بچوں کی فلاح کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ ان کے لیے تعلیم، بحالی اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ معاشرے کے فعال شہری بن سکیں۔انہوں نے بتایا کہ سندھ بھر میں خصوصی تعلیمی ادارے اور بحالی مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور مزید ادارے قائم کرنے پر کام جاری ہے۔ ڈاؤن سنڈروم کے شکار افراد کو مفت طبی سہولیات اور فزیو تھراپی کی خدمات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔والدین اور اساتذہ کے لیے آگاہی مہمات بھی جاری ہیں تاکہ ڈاؤن سنڈروم بچوں کی بہتر تربیت اور معاونت ممکن بنائی جا سکے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ڈاؤن سنڈروم سے متاثرہ افراد کو معاشرے کا فعال حصہ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ ورلڈ ڈاؤن سنڈروم ڈے کے موقع پر حکومت سندھ نے خصوصی بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے وعدے کو دوبارہ دہرایا۔