پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بجلی کی قیمتوں میں ریلیف زیادہ ہونا چاہیے تھا، جماعت اسلامی

کراچی، 4اپریل (پی پی آئی) جماعت اسلامی نے حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کمی ناکافی ہے اور مزید کٹوتی ضروری ہے۔آج یہاں ایک بیان میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے راولپنڈی اسلام آباد کے تاریخی دھرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی پی پیز سے مذاکرات پر مجبور ہوئی۔ پارٹی نے مطالبہ کیا کہ اب ان اقدامات سے قومی خزانے کو فائدہ اور بجلی کے بلوں میں کمی آنی چاہیے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کی پیداواری صلاحیت بہت زیادہ ہے لیکن توانائی کے سستے ذرائع سے استفادہ نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہائیڈل، نیوکلیئر، سولر اور ونڈ انرجی سے سستی بجلی حاصل کی جائے اور درآمدی کوئلے پر انحصار کم کیا جائے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ان کی جدوجہد سے مسائل قوم کے سامنے آئے ہیں، ترقی ہوئی ہے لیکن ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی لاہور میں مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی اور تحریک کو آگے بڑھاتی رہے گی۔انہوں نے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیٹرول اور بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ جب صنعتیں چلیں گی اور آئی ٹی انڈسٹری ترقی کرے گی تو معیشت بہتر ہوگی۔ جماعت اسلامی نے ایف بی آر کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات ضروری ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کسانوں، مزدوروں اور طلباء کے مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ جماعت اسلامی نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان میں بہتری کی ضرورت پر زور دیااور کہا کہ عوامی تحریک کے ذریعے قومی ایجنڈے کی تکمیل کی جائے گی۔