شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک بحریہ کا بحری قزاقی کے خلاف گشت کا آغاز

کراچی،5اپریل (پی پی آئی)پاکستان نیوی کے جہاز نے کمبائنڈ ٹاسک فورس کی حمایت میں صومالیہ کے مشرقی ساحل سے دور بحیرہ عرب میں انسداد بحری قزاقی گشت کا آغاز کیا، جس کی قیادت اس وقت پاکستان نیوی کر رہی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (پاکستان نیوی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پاکستان نیوی کی زیر قیادت CTF-151 خلیج عدن، سوکوترا گیپ کے آس پاس اور صومالیہ کے مشرقی ساحل پر بحری قزاقی کے خطرے سے چوکس رہتے ہوئے خطے میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کے لیے فعال اقدامات کر رہی ہے۔ ان کوششوں کا مقصد بحری قزاقی، مسلح ڈکیتی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا ہے تاکہ اہم سی لائنز آف کمیونیکیشن (SLOCs) کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔پی این ایس ASLAT کی تعیناتی بحری قزاقی اور مسلح ڈکیتی سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ عالمی میری ٹائم کامنز کی حفاظت اور خطے میں میری ٹائم تجارت کے آزادانہ آمدورفت کو یقینی بناتی ہے۔