خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران ایک قتل، خاتون کی خودکشی

کراچی،2 اپریل (پی پی آئی) کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، خاتون نے خودکشی کرلی جبکہ 4 افراد مختلف واقعات میں زخمی ہوگئے۔ عامر سلطان، عمر 35، کو ڈیفنس، فیز 01 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ان کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام نے اس واقعے کا نوٹس لیا او رملزمان کا سراغ لگا کر ان کی گرفتاری کے لیے فوری تحقیقات شروع کردی گئیں۔ماڑی پور تھانے کی حدود مچھر کالونی سے 17 سالہ مسکان کی لٹکی ہوئی لاش ملی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ علاقہ پولیس نے اس بات کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے کہ آیا بظاہر خودکشی ہے یا قتل۔ صبح سویرے ملنگ ہوٹل کے قریب پٹھان کالونی میں ذاتی جھگڑے پر 25 سالہ ارباب کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔ اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اے ایس ایچ منتقل کر دیا گیا۔ سرجانی ٹاؤن میں، سید انعام علی،عمر 75 سے 80 سال کے درمیان،خاندانی جھگڑے کی وجہ سے اپنے گھر میں گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ اسے علاج کے لیے عباسی شہید ہسپتال لے جایا گیا۔کورنگی میں 27 سالہ سیما کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوگئی۔ اسے طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دیگر واقعات میں کوئٹہ بس اڈہ کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران 50 سالہ ہریا کو چاقومارکر زخمی کردیا گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس ان واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے۔