خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میرج فنکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پراوکاڑہ میں میرج ہال سربمہر

اوکاڑہ،07اپریل (پی پی آئی)اوکاڑہ میں ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر میرج فنکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان نے ون ڈش کی خلاف ورزی پر فوری اقدام کرتے ہوئے عامر میرج ہال کو سیل کر دیا۔شادی ہال کے مالک اور متعلقہ پارٹی کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے استغاثہ بھی درج کروا دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق میرج فنکشن ایکٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا عزم کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ شادی ہالز میں ون ڈش کی خلاف ورزی کا کوئی قانونی یا اخلاقی جواز نہیں ہے۔ شادی ہال مالکان کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی سے گریز کریں ورنہ سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔