پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ضلع چاغی میں موجود غیر قانونی افغان مہاجر افغانستان روانہ

کوئٹہ،09اپریل (پی پی آئی)حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان کے باہمی فیصلے کے تحت افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ ضلع چاغی میں موجود غیر قانونی افغان مہاجرین کو منظم طریقے سے ان کے وطن افغانستان روانہ کیا جا رہا ہے۔ اس عمل کے دوران ضلعی انتظامیہ مختلف سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ مہاجرین کو کسی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر چاغی عطاء   المنیم کی نگرانی میں یہ عمل جاری ہے۔ مہاجرین کی عارضی رہائش، کھانے پینے، طبی امداد اور دیگر ضروریات کی فراہمی کے لیے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ عطاء  المنیم نے بتایا کہ مہاجرین کو انسانی ہمدردی اور اسلامی بھائی چارے کے تحت ان کے وطن بھیجا جا رہا ہے اور ہر فرد کے ساتھ عزت و احترام کا رویہ اپنایا جا رہا ہے۔عارضی قیام گاہوں میں کھانے پینے کی اشیا  اور طبی سہولیات کے انتظامات کو فول پروف بنایا گیا ہے۔ حکومت کی ہدایت کے مطابق اس عمل کو پرامن اور خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔عطاالمنیم نے مقامی عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ اس عمل میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ ضلعی سطح پر قائم ٹرانزٹ کیمپ میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں مہاجرین کو سہولیات دی جا رہی ہیں اور ان کی باعزت واپسی کو ممکن بنایا جا رہا ہے۔ مقامی انتظامیہ، لیویز، پولیس اور دیگر ادارے اس عمل کی کامیابی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔