ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فلسطینیوں کے جبری انخلاء کے خلاف عالمی کارروائی کا مطالبہ

نیویارک، 10اپریل (پی پی آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے جبری انخلاء یا ان کی زمین کے الحاق کی کسی بھی کوشش کو مسترد اور روکنے کے لئے فوری اقدامات کریں۔ نیویارک میں غیر رسمی مشاورت کے دوران،عاصم افتخار نے غزہ اور مغربی کنارے میں جاری انسانی المیے پر افسوس کا اظہارکیا اور فیصلہ کن بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کیا۔ یہ گفتگو ایک اعلی سطح بین الاقوامی کانفرنس کی تیاری کے طور پر ہورہی تھی جس کا مقصد دو ریاستی حل کے ذریعے فلسطین کے مسئلے کا پرامن تصفیہ حاصل کرنا ہے۔ عاصم افتخار نے عالمی برادری سے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) اور عرب گروپ کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے پر عمل درآمد کیا جا سکے۔