خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک فوج کے تعاون سے کوئٹہ کا پہلا ڈینٹل کالج کاافتتاح

کوئٹہ،12اپریل (پی پی آئی) لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے کوئٹہ کالج آف ڈینٹسٹری کا افتتاح کیا، جو بلوچستان میں صحت اور تعلیم کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ ادارہ صوبے کا پہلا ڈینٹل کالج ہے، جو حکومت بلوچستان اور پاک فوج کے درمیان مشترکہ کوششوں کا مظہر ہے۔یہ کالج جو کہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں تعمیر کیا گیا اور فعال ہوا، مؤثر ٹیم ورک اور تیز رفتار عمل درآمد کا ثبوت ہے۔ یہ جدید سہولیات سے آراستہ ہے، جو ڈینٹسٹری کے میدان میں جامع تعلیم اور تربیت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیاگیا ہے۔پہلے بیچ کے 50 طلباء14 اپریل کو باقاعدہ کلاسز شروع کرنے کے لیے تیار ہیں،اس ادارہ سے بلوچستان میں ڈینٹل ہیلتھ کیئر کو بہتر بنانے کی بنیاد رکھی گئی ہے۔