متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسلام آباد میں بارش، سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان میں گرمی

اسلام آباد، 16اپریل (پی پی آئی) سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں جاری ہیٹ ویو 18 اپریل تک جاری رہنے کی توقع ہے، جبکہ ایک ہلکی مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے اور یہ 20 اپریل تک برقرار رہ سکتی ہے۔جمعرات کو زیادہ تر علاقوں میں گرم اور خشک موسم رہنے کا امکان ہے، جنوبی علاقوں میں انتہائی زیادہ درجہ حرارت رہنے کی توقع ہے۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں رات کے اوقات میں گرد آلود ہواؤں یا گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہا، جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت انتہائی بلند رہا۔ پوٹھوہار ریجن، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض علاقوں میں ژالہ باری ہوئی۔ اسلام آباد – بوکرا میں 12 ملی میٹربارش ریکار کی گئی، ایئرپورٹ 11 ملی میٹر، گولڑہ 10 ملی میٹر، سید پور 08 ملی میٹر، زیرو پوائنٹ 04 ملی میٹر؛ راولپنڈی – شمس آباد 08 ملی میٹر، چکلالہ 04 ملی میٹر؛ خیبرپختونخوا – تخت بائی 12 ملی میٹر، دیر (لوئر) 06 ملی میٹر، مالم جبہ 06 ملی میٹر، بالاکوٹ، پتن، چراٹ 01 ملی میٹر؛ گلگت بلتستان – اورچلاس میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔بدھ کو سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی، پڈعیدن اور شہید بینظیر آباد میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ خانپور، بہاولپور، روہڑی، دادو، موہنجو داڑو اور جیکب آباد میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔اسلام آباد میں جمعرات کو موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں شام یا رات کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔پنجاب میں بالائی اور وسطی علاقے ہیٹ ویو کی کیفیت میں رہیں گے، درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔ کشمیر میں، دن کے وقت خشک موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے، جزوی طور پر ابر آلود آسمان اور رات کے وقت کہیں کہیں بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔