آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی فرنیچر انڈسٹری کے فروغ کا سنہری موقع

کراچی، 18اپریل (پی پی آئی) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے فرنیچر ایکسپو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فرنیچر انڈسٹری کو عالمی سطح پر فروغ دینے کا یہ بہترین موقع ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ ایونٹ انڈسٹری اور مارکیٹ کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا۔فرنیچر ایکسپو میں 100 سے زائد اسٹالز لگائے گئے ہیں اور ہزاروں وزیٹرز نے شرکت کی ہے۔ منعم ظفر خان نے ہاتھ سے بنے فرنیچر کے کاریگروں کو پاکستان کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔منعم ظفر خان نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فرنیچر انڈسٹری کو عالمی سطح پر پہنچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرنیچر کی برآمدات بڑھا کر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔انہوں نے پاکستانی مصنوعات کے فروغ کو سب کی ذمہ داری قرار دیا اور زور دیا کہ عوام صیہونی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں تاکہ فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا جا سکے۔منعم ظفر خان نے اس موقع پر اسرائیل کی جانب سے نہتے بچوں، ماؤں اور بہنوں کی شہادت پر بھی اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پاکستانی مصنوعات کے فروغ سے صیہونی معیشت کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ایونٹ کے منتظمین کو کامیاب انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی۔